Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں نئے فلم فیسٹیول کا انعقاد اکتوبر میں ہوگا

میٹا فلم فیسٹیول کا انعقاد ووکس سینما میں ہو گا۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
دبئی کی گریٹ مائنڈز ایونٹس مینجمنٹ کمپنی نے میٹا فلم فیسٹیول کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو 27 سے 29 اکتوبر تک دبئی کے نخیل مال میں ووکس سنیما میں منعقد ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق یہ فیسٹول مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں نجی شعبے اور صنعت کے سٹیک ہولڈر کی زیرقیادت پہلا فلمی میلہ قرار دیا گیا ہے اور اس میں ریڈ کارپٹ پریمیئرز اور ایوارڈز کی تقریب کا وعدہ کیا گیا ہے۔ یہ دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آخری ایڈیشن کے پانچ سال بعد آیا ہے، جس کا 2004 سے 2017 تک سالانہ انعقاد ہوتا تھا۔
فیسٹیول کا اختتام ایک ایوارڈ تقریب کے ساتھ ہو گا جس میں سات کیٹیگریز کی فلموں کو ایوارڈز دیے جائے گے۔ یہ کیٹیگریز درج ذیل ہیں: بہترین عربی فیچر فلم، بہترین بین الاقوامی فیچر فلم، بہترین اینی میشن فلم، بہترین دستاویزی فلم، بہترین شارٹ فلم، بہترین سٹوڈنٹ/یوتھ فلم اور فلم ڈویلپمنٹ فنڈ کا ایوارڈ۔

میٹا فلم فیسٹیول اپنی ویب سائٹ پر نامزدگیوں کو قبول کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک سلیکشن کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں ووکس سینما کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور او ایس این سٹوڈیوز کے سربراہ شامل ہیں، جو فلموں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

شیئر: