Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار سعودی بہنوں کا شوق کاروبار بن گیا، بیکری کھول لی

چاروں بہنوں نے مختلف ذمہ داریاں آپس میں تقسیم کی ہوئی ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے تبوک شہر میں چار بہنوں نے اپنے شوق کو کارروبار میں بدل دیا۔ ابتدا میں آن لائن بیکری کا سامان فروخت کرتی رہیں بعدازاں بیکری کھول لی۔ 
عاجل نیوز کے مطابق الاخباریہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سب سے بڑی بہن ’نوف‘ نے بتایا کہ ابتدا سے بیکینگ کا شوق تھا۔ روزانہ کوئی نہ کوئی ڈش بناتی تھی۔ 
نوف کا مزید کہنا تھا کہ’ والدہ کے ساتھ کچن میں ہمیں کام کرکے بڑا سکون ملتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ کھانا پکانے میں مہارت حاصل ہوتی چلی گئی۔‘ 
’ایک دن دوسری بہنوں کے ساتھ مل کرآن لائن بیکری کے منصوبے پر کام شروع کیا جو کچھ عرصے میں مقبول ہوگیا۔ ہمارے بنائے ہوئے کیک اوربسکٹ وغیرہ مقامی لوگوں میں کافی پسند کیے جانے لگے۔‘
’آن لائن بیکری کی مصنوعات فروخت کرتے ہوئے کافی دن ہوگئے تھے۔ باہمی مشورے سے باقاعدہ بیکری کھولنے کا منصوبہ بنایا اور اس پر عمل درآمد بھی کیا۔‘
’چاروں بہنوں نے مختلف ذمہ داریاں آپس میں تقسیم کرلیں۔ اس طرح ہمارا یہ منصوبہ خالصتاً خاندانی تجارتی منصوبہ بن گیا۔ بیکری کے لوگو سے لے کر اس کی اندرونی سجاوٹ اور اشیا کے انتخاب تک سب ہماری سوچ کا عکاس ہے۔ ‘
نوف کا کہنا تھا کہ’ ہمارا یہ تجارتی منصوبہ کامیاب ہے۔ اب ہم اسے باقاعدہ برانڈ کے طورپرمتعارف کرانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔‘ 

شیئر: