Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حساب المواطن‘ کاروبار سے آمدنی چھپانے پر سبسڈی معطل کی جائے گی

معلومات چھپانا اور آمدنی کو ظاہر نہ کرنا قابل سزا عمل ہے(فائل فوٹو الیوم )
سعودی عرب میں سٹیزن اکاؤنٹ (حساب المواطن)  انتظامیہ نے خبردار کیا گیا ہے کہ’ اگر مقامی شہری نے سبسڈی حاصل کرنے سے قبل کاروبار سے ہونے والی آمدنی چھپائی تو ایسی صورت میں سبسڈی بند کردی جائے گی‘۔
انتظامیہ کا کہنا کہ کہ’ مقامی شہری کو دی گئی رقم واپس لی جائے گی اورآئندہ دو برس تک سبسڈی سے محروم کردیا جائے گا‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق حساب المواطن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ کمرشل رجسٹریشن سے متعلق معلومات چھپانا اور اس سے ہونے والی آمدنی کو ظاہر نہ کرنا قابل سزا عمل ہے۔ایسا کرنے پر فیملی کا سربراہ یا اس کا ماتحت سبسڈی سے محروم کیا جائے گا‘۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مقامی شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کے  لیے ’حساب المواطن‘ سکیم شروع کی ہے جس کے تحت ہر ماہ محدود آمدنی والے شہریوں کی مدد کی جاتی ہے۔ 
حساب المواطن انتظامیہ کے مطابق’ مکمل آمدنی  ظاہر کرنے کی صورت میں کاروبار کرنے والے سعودی شہری بھی سبسڈی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں‘۔
 ’جو شہری کاروبار کررہے ہوں وہ سبسڈی سے صرف اس صورت میں فائدہ اٹھاسکتے ہیں جب وہ اپنی آمدنی کے بارے میں بتائیں‘۔
 
’ اگر کاروبار سے آمدنی کے باوجود وہ محدود آمدنی والے زمرے میں آتے ہوں گے تو انہیں سبسڈی ملے گی تاہم اگر وہ اس دائرے سے خارج ہوں گے تو سبسڈی پروگرام کا حصہ نہیں بن سکیں گے‘۔ 

شیئر: