Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حساب المواطن‘ کی شہریوں کے اکاؤنٹس بند کرنے کی وضاحت

پہلے 90 روز اکاؤنٹ میں تصحیح ، اعداد وشمار کو درست کرنے کی مدت ہوتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
حساب المواطن پروگرام کی انتظامیہ نے ایک شہری کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اکاؤنٹ کی معلومات میں تصحیح کی مدت 90 دن تک ہوتی ہے۔
شہری نے اپنا اکاؤنٹ اوپن نہ ہونے کی شکایت کی تھی۔ شہری کے مطابق مخصوص مدت میں وہ  کچھ دستاویز اور ڈیٹا جمع نہیں کروا سکا جس پر اس کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے جو اب کھل نہیں رہا۔
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے 90 روز میں اکاؤنٹ میں تصحیح، اعداد وشمار کو ٹھیک کرنے اور کوئی بھی اعتراض درست کرنے کی مدت ہوتی ہے، اس مدت میں ناکامی کی صورت میں اکاؤنٹ بند کر دیا جاتا ہے۔

شیئر: