Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرلائن کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی بنیادوں پر روانگی سے روک دیا گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق ’جدہ سے کراچی پہنچنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 کو کراچی سے جدہ روانگی سے تکنیکی بنیادوں پر روک دیا گیا ہے۔ مسافر طیارے کو روکنے کا فیصلہ جہاز کی فائنل چیکنگ کے بعد کیا گیا ہے۔‘
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ’جدہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز کی ٹیکسی کے دوران ایک پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ مسافر طیارے کو روانگی سے قبل جب انجینیئرز نے چیک کیا تو انجن کے اکواسٹک پینل پر پرندے کی باقیات رپورٹ ہوئیں۔‘
’طیارے کے تفصیلی معائنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پرواز کو ملتوی کیا جائے اور مسافروں کو سنیچر کو جدہ کے لیے روانہ کیا جائے۔ اس ضمن میں مسافروں کو ائیرپورٹ منتقل کیا جا رہا ہے۔‘
اس حوالے سے ایئرپورٹ عملے نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’بوئنگ 330 ساختہ طیارے کے بائیں جانب انجن کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ طیارہ کو انجینئرز کے معائنے کے بعد روکا گیا ہے۔ پائلٹ نے لینڈنگ پر اے ٹی سی یا ایئر سائیڈ کو کوئی اطلاع نہیں دی تھی۔‘

شیئر: