Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے نئے ضوابط کیا؟

خلیج کے علاوہ عرب ممالک کا لائسنس رکھنے والی خواتین کو ڈرائیونگ ٹیسٹ دیناہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کے ڈرائیونگ لاسنس کے ضوابط میں تبدیلی کی گئی ہے۔ خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر عرب ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے چند تبدیلیوں کی منظوری کے احکامات جاری ہوگئے ہیں۔
نئے ضوابط کے مطابق سعودی عرب کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والی خواہشمند خواتین جن کے پاس خلیجی ممالک کے علاوہ کسی اورعرب ملک کا لائسنس ہوگا انہیں سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے مقررہ کورس مکمل کرنا ہوگا۔
خلیجی ممالک ،یورپ ، امریکہ اورجنوبی افریقہ کے ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والی خواتین اس پابندی سے مستثنی ہوں گی  سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے انہیں ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں۔
البتہ وہ خواتین جن کے پاس مذکورہ ممالک کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا ڈرائیونگ لائنس ہوگا انہیں سعودی لائسنس حاصل کرنے کےلیے ڈرائیونگ اسکول سے متعلقہ کورس مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا ہوگا جس میں کامیاب ہونے پرہی انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیاجائے گا۔

شیئر: