Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جسے اللہ رکھے

طائف.... قدرت خداوندی نے ٹریلر ڈرائیور کو ہولناک حادثے کا شکار ہونے سے بچالیا ۔ ٹریلر طائف کے جنوبی پہاڑی سلسلے سے گزررہا تھا کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر روڈ کے کنارے لگی آہنی باڑ کوتوڑتا ہوا ہزروں فٹ نیچے کھائی میں گرنے سے بال بال بچ گیا ۔ڈرائیور انتہائی مشکل سے ٹریلر کے کیبن سے نکلنے میں کامیاب ہوسکا ۔ سبق نیوز کے مطابق حادثہ طائف کے جنوبی علاقے مرکز المرقبان شاہراہ کے انتہائی خطرناک موڑ پر پیش آیا ۔ حادثے کے بعد شہری دفاع کے اہلکاروں نے ٹریلر کو ہٹا کر روڈ کو عام ٹریفک کےلئے کھول دیا ۔ 
 

شیئر: