Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:ڈیوٹی کے دوران پیش آنےوالے حادثات 3ہزاررہے

ریاض .... شاہ سعود میڈیکل سٹی میں گزشتہ برس ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے حادثات کی مجموعی تعداد 3 ہزار رہی۔ سبق نیوز کے مطابق پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کارکنوں کے زخمی ہونے کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔ شاہ سعود میڈیکل سٹی کے ریکارڈ کے مطابق جن کارکنوں کو طبی امداد کےلئے میڈیکل سٹی لایا گیا ان میں اکثر بلندی سے گرنے،کرنٹ لگنے اور کیمیکل سے جھلس جانے کے واقعات تھے ۔ میڈیکل سٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دیہی کے دوران حفاظتی اقدامات کو پورا کریں تاکہ حادثات کی صورت میں نقصان کم سے کم ہو ۔ 

شیئر: