Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت داخلہ کے سیکریٹری کےخلاف تحقیقات کا آغاز

  جدہ .... ادارہ انسداد بدعنوانی نے وزارت داخلہ کے سیکریٹری برائے شہری امور ناصر العبدالوھاب کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ عاجل نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ادارہ انسداد بدعنوانی کوسیکریٹری کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سیکریٹری نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے رشتہ داروں اور قریبی ساتھیوں کو اہم عہدوں پرمتعین کیا تھا ۔ اس ضمن میں عاجل نیوز نے جب سیکریٹری سے رابطہ کیا تو انہو ںنے تحقیقات کے بارے میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ بعض قانونی امور کے معاملات ہیں تاہم سیکریٹری نے کسی قسم کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ 

شیئر: