Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 12 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا 

104 شیئرز کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی سٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی رہی ۔ انڈیکس 12 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق تداول کے ذریعے 112.07 ملین شیئرز کا لین دین 4.41 ارب ریال میں ہوا۔ 
104 شیئرز کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تہامہ 7.49  فیصد کی شرح سے مہنگے شیئرز میں سرفہرست رہی۔ 
سعودی مارکیٹ میں پیر کو سب سے زیادہ جن کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا ان میں الراجحی، سابک، الاھلی، معادن اور سابک ہیں۔ 
پٹرورابغ، سیرا، دار الاکان، آرامکو اور السعودیہ گروپ کے شیئرز کا لین دین حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ رہا۔ 
صحت نگہداشت کے شعبے نے مہنگے شیئرز میں 1.57 فیصد سے سب سے اچھی پوزیشن کمائی۔ اس کے بعد 1.49 سے بینک اور 1.46 سے خدمات کا شعبہ اوپر رہا ہے۔

شیئر: