Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کی جی ٹوئٹنی کے وزرائے ثقافت کے اجلاس میں شرکت

سعودی عرب ثقافتی کردار کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے منگل کو انڈونیشیا میں منعقدہ جی ٹوئنٹی کے وزرائے ثقافت کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انڈونیشیا اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت کررہا ہے۔ اس حوالے سے جی 20 میں شامل ممالک بین الاقوامی کانفرنسیں کررہے ہیں۔
سعودی وزیر ثقافت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ جی ٹوئٹنی کے  پلیٹ فارم سے ترقیاتی عمل خصوصا ثقافتی امور پر مباحثے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔ 

انڈونیشیا سعودی عرب کے ثقافتی مشن کو آگے بڑھا رہا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا کہ ’سعودی عرب نے 2020 کے دوران جی ٹوئٹنی کی قیادت کرتے ہوئے وزرائے ثقافت کے اجلاس کا اہتمام کیا تھا، اب انڈونیشیا سعودی عرب کے ثقافتی مشن کو آگے بڑھا رہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب ثقافتی کردار کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں پرعزم تھا، ہے اور رہے گا۔ چاہتے ہی کہ معیشت کے ثمرات اور پائدار خوشحالی کو عام کرنے کے لیے بین الاقوامی ذرائع بھرپور طریقے سے استعمال کیے جائیں‘۔ 

شیئر: