Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ثقافت سے کورین ہم منصب کی ملاقات ، تقافتی تعاون کے فروغ کا جائزہ

فلمی صنعت میں تعاون بڑھانے کے طریقے زیر بحث آئے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بدھ کو سیول میں جنوبی کوریا کے وزیر ثقافت،سیاحت و سپورٹس سے ملاقات کی ہے۔
 شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان ان دنوں کوریا کےسرکاری دورے پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان اور کورین وزیر نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان ثقافت کے شعبے میں موجود تعاون کو نئی جہتیں دینے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیاہے۔

فلمی صنعت میں تعاون بڑھانے کے طریقے زیر بحث آئے (فوٹو ایس پی اے) 

سعودی کورین مشترکہ وژن 2030 کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت سے اتفاق کیا گیا۔
علاوہ ازیں میوزک کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، کچن آرٹ، فلمی صنعت اور تاریخی ورثے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقے زیر بحث آئے۔ 
 فلم سازی کا نیا انفراسٹریکچر تیار کرنے میں تعاون کی نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد بن فایز، وزارت ثقافت میں بین  الاقوامی تعلقات اور ثقافتی امور کے نگران اعلی راکان الطوق، کوریا میں متعین سعودی سفیر سامی السدحان اور العلا رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمرو المدنی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: