Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی محافظوں نے 146 منشیات سمگلروں کو گرفتار کرلیا

6 لاکھ 34 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا ئی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے نجران، جازان، عسیر اور تبوک ریجنوں میں 48.6 ٹن سے زیادہ  قات (نشہ آور پتے)، 1.5 ٹن سے زیادہ حشیش اور 6 لاکھ 34 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا ئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سرحدی محافظوں نے 146 افراد کو سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ان میں سے 19 کا تعلق سعودی عرب ہے جبکہ127 درانداز تھے۔ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
سرحدی محافظوں کے ادارے نے بیان میں انتباہ کیا کہ’ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی یا درانداز اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اسے نشہ آور گولیوں یا حشیش یا قات یا کوئی اور نشہ آور شے سمگل کرنے کا موقع آسانی سے دیا جائےگا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سرحدی محافظ 24 گھنٹے مستعدی سے سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فرائض انجام رہے ہیں‘۔

شیئر: