Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا چاڈ کے ہم منصب سے رابطہ، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

چاڈ میں جامع نینشل ڈائیلاگ کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحانن نے بدھ کو افریقی ملک چاڈ کے اپنے ہم منصب مہمت زین شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے چاڈ کے وزیر خارجہ کو ان کے ملک میں جامع نینشل ڈائیلاگ کی کامیابی پر مبارکباد دی چاڈ اور اس کے عوام کے لیے مزید سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔
رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ مفادات کے لیے ان کی سپورٹ اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ مفاد کےعلاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔

شیئر: