Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نادرا اوورسیز پاکستانیوں کا استحصال کر رہا ہے ،سپریم کورٹ

  اسلام آباد ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس د ئیے ہیں کہ نادرا اوورسیز پاکستانیوں کا استحصال کر رہا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کی شناختی کارڈ فیس میں اضافے پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت نے بیرون ملک قائم نادرا سینٹرز پر سوال اٹھا دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بیرون ملک نادرا سینٹرز کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔ آن لائن کارڈ بنوانے کی سہولت موجود ہے تو بیرون ملک نادرا سینٹر بند کیوں نہیں کر دیتے؟ انہوں نے کہا کہ مقامی پاکستانیوں کیلئے شناختی کارڈ کی فیس کم ہے۔ جو زرمبادلہ بھیجتے ہیں ان سے زیادہ فیس وصول کی جاتی ہیں۔ اضافی فیس لینا ان کااستحصال ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی رعایت دینی چاہیے۔جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے اضافی فیس لینا غیر قانونی ہے۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ بیرون ملک سینٹر کے اخراجات زیادہ ہونے کے باعث فیس بھی زیادہ لی جاتی ہے۔ عدالت نے چیئرمین نادرا سے بیرون ملک قائم نادرا سینٹرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ 
 

 

شیئر: