Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی اشیا پر سعودی پرچم، ریاستی لوگو اور قائدین کی تصاویر کے استعمال پر پابندی

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ’تجارتی اشیا پر سعودی پرچم کا استعمال قانونا منع ہے۔ افراد ہوں یا ادارے کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت تجارت نے یوم وطنی (نیشنل ڈے) 92 کے حوالے سے جمعے کو بیان میں کہا ہے کہ ’کسی بھی فرد یا تجارتی ادارے کو تحائف، تشہیری لٹریچر، مصنوعات، سامان اور تجارتی مطبوعات پر (اللہ تعالی) کا نام ، کلمہ توحید، سعودی ریاست کا لوگو (دو تلواریں اور کھجور )، قائدین اور عہدیداروں کی تصاویر استعمال کرنا منع ہے‘۔ 
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ’ اس پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے تمام علاقوں میں تفتیشی مہم چلائی جائے گی۔ مختلف اوقات میں کارروئیاں کی جائیں گی‘۔
’یوم وطنی کے جشن کے دوران بھی تفتیشی مہم چلائی جائے گی۔ آن لائن کاروبار کرنے والے تجارتی اداروں کی نگرانی ہوگی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی‘۔ 

شیئر: