Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے نئے برطانوی وزیر خارجہ کا رابطہ

مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو برطانیہ کے نئے وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ کو ان کے تقرر پر مبارکباد بھی دی ہے۔
رابطے میں دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

شیئر: