Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں کرد فورسز کا الحول کیمپ میں سرچ آپریشن مکمل

شمال مشرقی شام میں کرد فورسز نے علاقے میں موجود  ایک وسیع   الحول کیمپ میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے باعث جاری تین ہفتے کا سرچ آپریشن مکمل ختم کرنے کا اعلان ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق الحول کیمپ میں داعش گروپ کے حامیوں کے خاندان عرصہ دراز سے پناہ گزینوں کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انتہا پسندوں کے زیر استعمال  ہتھیاروں کا ذخیرہ ضبط کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

داعش گروپ کے حامیوں کے خلاف آپریشن کے دوران یہاں درجنوں خواتین سمیت 200 سے زائد افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔
کرد فورسز کے مطابق الحول کیمپ سے انتہا پسندوں کے زیر استعمال سرنگیں بازیاب ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ ہتھیاروں کا ذخیرہ  بھی ضبط کیا گیا ہے۔
علاقے میں موجود  نیم خودمختار کرد انتظامیہ کی داخلی سیکیورٹی فورسز نے  کیمپ کے بڑے حصے میں سرچ آپریشن کیا ہے جہاں داعش تنظیم کے مشتبہ ارکان کے ہزاروں رشتہ دار رہائش پذیر ہیں۔

داعش کے مشتبہ جنگجوؤں کے خاندانوں کو الحول کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

کرد فورسز کے مطابق الحول کیمپ کے اندر شدت پسند تنظیم دوبارہ سر اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔آپریشن داعش کی جانب سے قتل اور تشدد کے بڑھتے ہوئے جرائم کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عراق کی سرحد کے دور افتادہ علاقے میں واقع الحول کیمپ  میں 2021 کے آغاز سے اب تک 100 سے زائد افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔
یہ کیمپ  شامی اور عراقی خاندانوں کے ساتھ ساتھ  دس ہزار کے قریب دیگر افراد کا بھی مسکن ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

الحول کیمپ میں حفاظتی اقدامات کی ذمہ داری کرد فورسز کی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

کرد سکیورٹی فورسز نے بتایا ہے کہ  داعش تنظیم  نے اپنے انتہا پسندانہ نظریے کو پھیلانے کے لیےاس کیمپ میں تین سال سے زیادہ عرصے سے موجود  خواتین اور بچوں پر بہت زیادہ انحصار کر رکھا ہے۔
داعش کے مشتبہ جنگجوؤں کے خاندانوں کو الحول کیمپ میں رکھا گیا ہے، یہ کیمپ کو چلانے اور حفاظتی اقدامات کی ذمہ داری کرد فورسز کو سونپی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی مختلف اشیا میں  مواصلاتی آلات شامل ہیں جو کیمپ کے باہر داعش کے دیگر سیل کے ساتھ رابطہ کاری میں کام آتے تھے ، اس کے علاوہ رقم کی منتقلی اور حملوں میں منصوبہ بندی کے لیے استعمال کئے جاتے تھے۔

شیئر: