Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوالہ ہنڈی میں ملوث آٹھ افراد گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد

ایف آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر کراچی، اسلام آباد اور چمن سمیت دوسرے علاقوں میں کارروائیاں کیں (فائل فوٹو)
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ہفتے کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کیا اور کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی ہے۔
گرفتاریاں خفیہ اطلاعات پر اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، حیدر آباد اور بلوچستان کے علاقے چمن سے عمل میں لائی گئیں۔
کراچی میں ایف آئی کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرومندر کے قریب سے ایک شخص کو حراست میں لیا جو کہ اپنی رہائش گاہ پر ہنڈی حوالہ اور غیرقانونی طور پر منی ایکسچینج کا کام کرنے میں ملوث تھا۔
ملزم نے حوالہ سے ذریعے آنے والی رقوم کی وصولی کے لیے رائیڈرز کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں۔
اس کے قبضے سے 15 لاکھ روپے، دو ہزار امریکی ڈالر، دو موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے۔
تفتیش کے دوران موبائل اور لیپ ٹاپ سے ہنڈی حوالہ سے متعلق فہرستیں بھی ملی ہیں۔ اسی طرح دوسری کارروائی حیدر آباد میں کی گئی، جہاں سے غیرقانونی طور پر منی ایکسچینج کا کام کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے جیولری شاپ میں ایکسچینج قائم کر رکھا تھا جہاں سے 12 لاکھ روپے اور ڈھائی ہزار سعودی ریال بھی قبضے میں لیے گئے۔

 


چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

شیئر: