Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بین الاقوامی گروہ گرفتار، 50 ملین سے زیادہ جعلی نوٹ برآمد

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب  میں ریاض پولیس نے شہر میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر مملکت میں غیرملکی جعلی کرنسی چھاپنے اور پھیلانے والے بین الاقوامی گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جعلسازوں کے ٹھکانے سے 50 ملین سے زیادہ غیرملکی جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
جعلسازوں میں ایک سعودی شہری، یمنی، شامی اور مصری شامل ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: