Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلاف ورزی پر وکیل کے خلاف تادیبی کارروائی

’مذکورہ وکیل نے ایک کمپنی کے خلاف ٹوئٹر پر مواد شائع کرکے اس کی تشہیر کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
وزارت انصاف کے تحت کام کرنے والے وکلا کمیٹی نے خلاف ورزی پر ایک وکیل کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ وکیل نے ایک کمپنی کے خلاف ٹوئٹر پر مواد شائع کرکے اس کی تشہیر کی ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ وکیل نے پیشے کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے علاوہ فریق مخالف کے بارے میں ایسا مواد شیئر کیا ہے جو سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ وکیل کو ڈیڑھ سال کے لیے وکالت کے پیشے سے روک دیا گیا ہے‘۔
دوسری طرف کمیٹی نے کہا ہے کہ ’قبل ازیں متعدد خلاف ورزیوں پر 4 وکلا کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی گئی ہے‘۔

شیئر: