Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی پبلک سروسز فرم سیرکو نے ریاض میں نیا ہیڈ کوارٹر کھول لیا

سیرکو نے 15 فیصد سعودی نمائندگی کے ساتھ خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے (فائل فوٹو عرب نیوز)
برطانوی پبلک سروسز فرم سیرکو نے اپنے سعودی وسائل کو تیار کرنے، مقامی اور علاقائی تجارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ریاض میں اپنا نیا ہیڈکوارٹر کھول دیا ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق’ نیا دفتر سعودی عرب کے قومی دن کے ایک دن بعد 24 ستمبر کو کھولا گیا ہے‘۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ’ برطانوی پبلک سروسز فرم سیرکو نے پہلے ہی 15 فیصد سعودی قومی نمائندگی کے ساتھ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جو ایکسپرو اور رائل کمیشن آف العلا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے معاہدوں کی فراہمی کے لیے ہے‘۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی مملکت کے سمارٹ شہروں اور گیگا پراجیکٹس میں بھی مواقع تلاش کر رہی ہے اور ان منصوبوں کی قیادت سرکو کی سعودی قومی خاتون کنٹری ڈائریکٹر منی الثقفی کریں گی۔
منی الثقفی نے کہا کہ ’ اس نئے دفتر کا افتتاح،جمعے کو قومی دن کے عین بعد، سرکو کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ ہم نے سعودائزیشن کو مکمل طور پر قبول کیا ہے۔ ہم پہلے ہی نوجوان، مقامی ٹیلنٹ کے لیے فائدہ مند کیریئر فراہم کر رہے ہیں اورمستقبل میں مرد اور خواتین کے لیے بہت سے دلچسپ مواقع پیدا کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سیرکو امیدواروں کو ترقیاتی، گریجویٹ اور انٹرن شپ پروگراموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کر رہی ہے‘۔
سیرکو کے مشرق وسطی ریجن کے سی ای او فل مالم نے اپریل 2021 میں عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے مملکت میں کمپنی کی خواہشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہ تھا کہ ’ ہم مملکت کی صلاحیت کے بارے میں بہت پرجوش ہیں اور ہم نے سعودی وژن 2030 کے مطابق ترقی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم سعودائزیشن پروگرام کے بارے میں پرجوش ہیں۔ یہ ہماری حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہم نے سعودی شہریوں کی بھرتی، تربیت اور مہارتوں کو فروغ دینا جاری رکھا ہے جو تنظیم میں فرق پیدا کر سکتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’سیرکو سعودی گیگا پروجیکٹس بشمول نیوم اور ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کی ترقی کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم مدد کے امکانات کے بارے میں فعال طور پر بات چیت میں ہیں‘۔

شیئر: