Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر منصوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے لیے برطانوی کمپنی سے معاہدہ

منصوبے پر ماحول کی حفاظت کے ساتھ شناخت کو برقرار رکھا جا رہا ہے: فائل فوٹو فری پکس
ریڈ سی ڈویپلمنٹ کمپنی نے  منصوبے میں مناسب اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ ذرائع کے سٹینڈرکا تعین کرنے کے لیے عالمی انجینیئرنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق برطانوی کمپنی 28000 مربع میٹر رقبے پر مشتمل منصوبے کے لیے بری، بحری اور فضائی ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ماحول دوست لائحہ عمل پیش کرے گی۔ 
بحیرہ احمر منصوبے کا جزوی افتتاح 2022 میں ہوگا جبکہ اس کی تکمیل 2030 میں متوقع ہے۔ 
برطانوی کمپنی منصوبے کے لیے گاڑیوں کے علاوہ، جہاز، بحری جہاز اور ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کا خاکہ پیش کرے گی جو بجلی اور ہائیڈوجن پر چلنے والے ہوں گے۔ 
ریڈ سی کمپنی کے سربراہ جون باغانو نے کہا ہے کہ ’ہمارا منصوبہ تجدید پذیر ہے جس میں ماحول دوست لوازم کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم ماحول دوست خوبصورتی کو برقرار رکھ کر اسے آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا چاہتے ہیں‘۔ 
’برطانوی کمپنی منصوبے میں بجلی اور ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیوں کے اسٹیشن کا بھی تعین کرے گی جو منصوبے کی روح کے مطابق ہوں گے اور جن سے تجدید پذیر توانائی کا استعمال یقینی ہوگا‘۔ 
واضح رہے کہ یہ معاہدہ ریڈ سی کمپنی کا ایک اور کارنامہ ہے جس میں تجدید پذیر توانائی کو استعمال کرتے ہوئے منصوبے میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، ان میں الیکٹرانک بائک، گالف کار، چھوٹے اور بڑے ٹرک، بسیں، بحری جہاز، ہیلی کاپٹر،لانچ، ایئرپورٹ ٹیکسی یہاں تک سیاحتی بسوں کا بھی استعمال شامل ہوگا۔ 
دوسری طرف برطانوی کمپنی کے مشرق وسطی میں سربراہ کریس سیمور نے کہا ہے کہ ’ ہم اپنے تجارتی منصوبوں میں تجدید پذیر  توانائی اور ماحول دوست ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں‘۔ 
’ہم معاشرتی اقدار کو ملحوظ رکھتے ہوئے منصوبے تیار کرتے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے ریڈ سی کمپنی کے ساتھ کام کا معیار تیار کریں گے‘۔ 
’ہماری کوشش ہے کہ دنیا کے اس بہترین اور نمایاں منصوبے میں ہم تجدید پذیر اور ماحول دوست توانائی کو استعمال کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالیں‘۔ 

منصوبے کا جزوی افتتاح 2022 میں ہوگا جبکہ اس کی تکمیل 2030 میں متوقع ہے: فوٹو فری پکس

واضح رہے کہ معاہدے کے مطابق برطانوی کمپنی صاف ، تجدید پذیر اور ماحول دوست توانائی کا استعمال کرے گی، شمسی توانائی اور پن چکیوں سے پیدا ہونے والی صاف ستھری بجلی استعمال ہوگی ، یہ چیز دنیا کسی بھی سیاحت منصوبہ میں منفرد ہے۔ 
ریڈ سی کمپنی نے منصوبے پر کام کے دوران بھی اسی چیز کو ملحوظ رکھا ہے جو ماحول کی حفاظت کے ساتھ شناخت کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔ 
ریڈ سی میں قدرتی حسن کی افزائش بھی منصوبے کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں 2040 تک 30 فیصد اضافہ ہو گا۔
 

شیئر: