سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ گروپ ( ایس آر ایم جی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو جمانا راشد الراشد کو گروپ کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے صالح بن حسین الدویس کی جگہ لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمانا الراشد نے 2013 میں لندن کی سٹی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل جرنلزم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے 2011 میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کیا۔
اس سے پہلے میڈیا ایڈوائزر اور میڈیا کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔