Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی حکومت بھی چھٹیاں منسوخ کرینگی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی حکومت نے بھی یوپی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ممتاز شخصیتوں کی سالگرہ اور برسی کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ دہلی منیش سسودیا نے اپنے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ دہلی حکومت کو بھی یہی کرنا ہوگا اور میں نے اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کو ہدایت کردی۔انہوں نے یوپی کی یوگی حکومت کے اس سلسلے میں 25اپریل کو ہونیوالے اعلان کی تعریف کی جنہوں نے تعلیمی اداروں میں اس قسم کی 15اہم تعطیلات منسوخ کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسروں سے سیکھنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے۔

شیئر: