Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین انتطامیہ نے ’استراتیجیتنا‘ پلیٹ فارم متعارف کرادیا

انتظامیہ  کے ماتحت اداروں کے اقدامات اور سٹراٹیجک اہداف کو مربوط کرے گا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے اتوار کو ’استراتیجیتنا‘ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔
یہ حرمین شریفین انتظامیہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے جو انتظامیہ  کے ماتحت تمام اداروں کے اقدامات اور سٹراٹیجک اہداف کو مربوط کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’استراتیجیتنا‘ پلیٹ فارم کا اجرا سعودی وژن 2030 کے مطابق ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے حرمین شریفین انتظامیہ کےسٹراٹیجک کارکردگی سے متعلق وژن 2024  اور سٹراٹیجک منصوبہ بندی کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے انتظامیہ کے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سٹراٹیجک سکیموں کو نظر آنے والے کاموں میں تبدیل کریں۔

شیئر: