Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا فیسٹول میں یوگا اور مراقبہ کا خاص تربیتی پروگرام

فیسٹیول میں شرکا کے لیے ایک سیشن پرسکون موسیقی کا بھی رکھا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں پرسکون تفریحی علاقہ العلا زائرین کی فلاح و بہبود کے لحاظ سے بھی پرکشش جگہ بن گیا ہے، یہاں ان دنوں تفریح کے ساتھ  ساتھ  تندرستی سے متعلق خاص العلا  فیسٹیول 2022 زوروں پر ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 16 اکتوبر تک جاری رہنے والا یہ تہوار یہاں آنے والوں کو مختلف چیزوں کو آزمانے کے لیے مختلف یوگا سیشن پیش کررہا ہے، جس میں ذہنی اور جسمانی تندرستی سے متعلق مختلف مشقوں پر توجہ دی گئی ہے۔

یہ تہوار آنے والوں کو مختلف یوگا سیشن پیش کررہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس فیسٹول میں موجود یوگا انسٹرکٹر خالد نحفاوی نے بتایا ہے کہ انہوں نے یوگا کی تربیت انڈیا سے حاصل کی ہے۔ یہ خاص قسم کی ورزش آپ کو مراقبہ کی حالت میں لے جانے میں مدد کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈیا میں جب میں نے یوگا کی تربیت حاصل کرنا شروع کی تو محسوس ہوا کہ یہ واقعی مجھے پرسکون کرنے میں انتہائی مددگار ورزش ہے اور مکمل تربیت حاصل کرنے کے بعد میں اب سرٹیفائیڈ انسٹرکٹر ہوں۔
یوگا انسٹرکٹر کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی زندگی میں کبھی مراقبہ نہیں کیا وہ کبھی نہیں سمجھیں گے کہ یہ کیسا محسوس ہوتا ہے جب تک کہ وہ  اس کی کوشش نہ کریں۔

پرسکون مراقبے کا مقصد آپ کو زندگی سے لطف اندوز کرنا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

اس فیسٹیول میں آنے والے شرکا کے لیے باصلاحیت انسٹرکٹر اور پریکٹشنرز کی مدد سے ایک سیشن پرسکون موسیقی کا بھی رکھا گیا ہے۔
یہ سیشن ایک مخصوص قسم کی آواز سے علاج ہے جو برتن کی مانند خاص قسم کے موسیقی کے آلے کو انگلیوں کی مدد سے بجایا جاتا ہے اور جس سے مخصوص آواز تخلیق پاتی ہے۔  
انہوں نے بتایا کہ جب آپ اس ہینڈ پین کی آواز سنیں تو اپنےآپ کو احساسات اور جذبات سے ایک لمحے کے لیے آزاد محسوس کرتے ہیں اور مراقبے کی حالت میں ہوتے ہیں۔
اس پرسکون مراقبے کا مقصد یہ ہے کہ آپ اس کے ساتھ ہم آہنگی کے باعث اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں۔
 

شیئر: