Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتوں کی نگرانی، وزارت تجارت کی 6 لاکھ 91 ہزار تفتیشی کارروائیاں 

وزارت کے انسپکٹرز بنیادی اشیا کے نرخوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں(فوٹو الاقتصادیہ) 
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ’ سال رواں میں جنوری کے آغاز سے ستمبر تک ملک کے تمام علاقوں کے تجارتی مراکز میں  اشیائے ضرورت اور نرخوں کی نگرانی کے لیے 6 لاکھ  91 ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ وزات کی ٹیمیں مملکت بھر میں ضرورت کی اشیا اور ان کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے تفتیشی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔ 
وزارت تجارت نے بتایا کہ ’35 ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں قیمتیں چیک کرنے کے لیے کی گئی ہیں‘۔ 
وزارت کے انسپکٹرز مملکت بھر میں 278 بنیادی اشیا کے نرخوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ 
وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی کہ’ اگر ان کے علم میں کوئی کاروباری خلاف ورزی آئے تو مشترکہ نمبر یا بلاگ تجاری ایپ کے ذریعے اس کی اطلاع کریں‘۔ 

شیئر: