Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیر سے  میکسیکو کے سابق صدر کی ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کا جائزہ 

گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انیشیٹیو کا بھی جائزہ لیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی امورماحولیات عادل الجبیر سے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں میکسیکو کے سابق صدر نے ملاقات کی جو اقوام متحدہ کانفرنس برائے ماحولیاتی تبدیلی کے سربراہ بھی ہیں'
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، کاربن کے اخراج میں کمی اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس حوالے سے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انیشیٹیو کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے امورخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن مساعد العنقری بھی موجود تھے۔ 

شیئر: