Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر کوسٹاریکا پہنچ گئے، صدر سے ملاقات

’ملاقات کے دوران تعلقات کے فروغ اور مختف شعبوں میں شراکت داری پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر مملکت برائے خارجی امور عادل الجبیر کوسٹاریکا کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کی ملاقات صدر روڈریگو چاویز سے ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دار الحکومت سان خوسیہ میں اوقع صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
عادل الجبیر نے کوسٹاریکا کے صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

شیئر: