Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کا او آئی سی کے ساتھ افغانستان میں 47 ہزار فوڈ باسکٹ کی تقسیم کا معاہدہ 

فوڈ باسکٹ کی تقسیم سے 2 لاکھ 84 ہزار400 افراد کو فائدہ ہوگا ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان میں سیلاب زدگان اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں میں فوڈ باسکٹ کی تقسیم کے حوالے سے مشترکہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے 2023 -2022 کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
مرکز کی جانب سے معاون نگران اعلی انجینیئر احمد البیز اور افغانستان میں او آئی سی سفارتی مشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد سعید العیاش نے ریاض میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 
معاہدے کے بموجب شاہ سلمان مرکز افغانستان کی 24 کمشنریوں میں سیلاب زدگان اور انتہائی ضرورت مند خاندانوں  کےلیے 47400 فوڈ باسکٹ کا انتظام کرے گا ان کا کل وزن 2938 ٹن ہوگا۔ ان سے 2 لاکھ 84 ہزار400 افراد کو فائدہ ہوگا۔
ہر فوڈ باسکٹ کا وزن 62 کلو گرام ہوگا۔ ان میں میں آٹا، چاول، فاصولیہ (عربی خشک سبزی)، کھجور، خوردنی تیل اور چینی شامل ہوگی۔ 
سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں متاثرہ ممالک کے ضرورت مندوں کی مدد کررہا ہے، یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شیئر: