Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرائی سیریز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی سیریز کا میچ  آج سنیچر کو کھیلا جائے گا۔
کرائسٹ چرچ میں ہونے والا میچ ٹرائی سیریز میں پاکستان کا دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہوگا۔
اس سے پہلے جمعے کے روز کھیلے گئے میچ مین پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی تھی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 25 ٹی20 میچز ہوچکے ہیں جس میں 15 مرتبہ پاکستان جبکہ 10 مرتبہ نیوزی لیند نے فتح حاصل کی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری مرتبہ ٹی20 میچ گزشتہ سال آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں شارجہ میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل میچ پریکٹس کے دوران انجری کے باعث ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون:
بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، حارث رؤف، محمد وسیم، شاہنواز دہانی۔
خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔

شیئر: