Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچھانے ریپ کے مقدمے میں گرفتار

سندیپ لمیچھانے نے اپنی فیس بک پوسٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی(فائل فوٹو: اے ایف پی)
نیپال کے کرکٹر سندیپ لمیچھانے کو دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کرک انفو کے مطابق سندیپ لمیچھانے کا جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوا تھا جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
سندیپ لمیچھانے لکھتے ہیں کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں الزامات اور سازش جیسا مشکل وقت برداشت کر رہا ہوں اور اس سب سے ہونے والی بدنامی میرے لیے ناقابلِ یقین ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے قانونی نظام میں ملزم کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع ملے گا۔ میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا بھرپور قانونی مقابلہ کروں گا۔ میں امید کرتا ہوں مجھے انصاف ملے گا اور میں کرکٹ گراؤنڈ میں واپس آؤں گا۔‘
ہیاد رہے کہ سندیپ لمیچھانے پر جنسی زیادتی کا الزام 8 ستمبر کو لگا تھا جب وہ کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود تھے جس کے بعد انہیں نیپالی ٹیم سمیت سی پی ایل سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

سندیپ لمیچھانے نیپال کی جانب سے 30 ون ڈے اور 44 ٹی20 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 69 اور 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سندیپ لمیچھانے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

لاہور قلندرز کی جانب سے 2019 میں سندیپ لمیچھانے نے 7 میچز کھیل کر 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سندیپ لمیچھانے تمام طرز کی کرکٹ سے معطل ہوگئے ہیں۔

 

شیئر: