Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18دن کا بچہ خود دودھ کی بوتل پکڑنے لگا

نیوجرسی..... یہاں گزشتہ دں پیدا ہونے والے بچے نے اپنی عجیب و غریب حرکت سے لوگوں کو زبردست حیران کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈم پاور نامی اس نوزائیدہ نے صرف 18 دنوں میں دودھ کی بوتل خود سے پکڑ کر حیران کردیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ صرف بوتل پکڑے ہوئے ہی نہیں ہے بلکہ دودھ بھی پی رہا ہے اور کوئی اس کی مدد کیلئے پاس موجود نہیں۔ بچوں کی ارتقاءاور نشوونما پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ عام بچے بالعموم 6 ماہ سے قبل اس قابل نہیں ہوتے کہ وہ کسی کی مدد کے بغیر دودھ کی بوتل وغیر ہ کو خود ہی پکڑ سکیں۔ اس موقع کی وڈیو جاری کردی گئی ہے جسے دیکھنے والے بھی حیران ہیں کہ چند دنوں کا بچہ اس قسم کی "بالغانہ" حرکت کس طرح کررہا ہے اور اسے کسی کی مدد کی ضرورت کیوں نہیں ہوئی۔ دریں اثناء اسی قسم کے ایک اور واقعہ کی خبر بوسٹن سے آئی ہے جہاں کیڈن نامی پانچ ماہ کا بچہ باسکٹ بال کے کسی کوچ کی طرح اچھلتا کودتا نظر آتا ہے۔ اس بچے کی وڈیو اس کے والد نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر جاری کی ہے ۔ والد کا کہنا ہے کہ وہ خود کو ایک عوامی شخصیت سمجھتا ہے اسی لئے اپنے بچے کی تصویر جاری کررہا ہے ۔ 

شیئر: