Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر پرمٹ کے بغیر اشتہارات، 220 خلاف ورزیاں ریکارڈ

پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا  نے کہا ہے کہ ’143 افراد نے پرمٹ کے بغیر اشتہارات دیے۔ 220 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا نے اشتہار پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کے لیے طلب کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے تجارتی اداروں کے کیسز متعلقہ ادارے کو بھیجے گئے ہیں۔
جنرل کمیشن فارآڈیو ویژول میڈیا نےدیگر اداروں سےکہا ہے کہ’ وہ پرمٹ کے بغیر کسی بھی شخص یا ادارے سے اشتہار کا لین دین نہ کریں‘۔
جنرل کمیشن نے انتباہ کیا کہ ’اشتہار قوانین و ضوابط کی پابندی کرانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ سماجی رابطہ وسائل  پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو بھی اشتہار قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ اور گمراہ کن اشتہارات کا سدباب جاری رکھیں گے‘۔

شیئر: