Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوانین کی خلاف ورزی،7 ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لائسنس ضبط

 8 ایجنسیوں کو شکایات دور کیے جانے تک معطل کیا گیا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پرسات ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کے لائسنس ضبط کرلیے گئے ہیں۔‘ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے رواں سال اگست اور ستمبر کے دوران قانون محنت کے قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی پر 8 ایجنسیوں کو شکایات دور کیے جانے تک معطل کیا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ ’سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ریکروٹنگ سیکٹر کی مسلسل نگرانی کے بعد یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔‘
وزارت کے مطابق ’مساند‘ پلیٹ فارم ریکروٹنگ سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سہولتوں کا معیار بہتر بنانے، متعلقہ فریقوں کے درمیان اختلافات طے کرانے اور شکایات دور کرنے کے لیے فرائض انجام دے رہا ہے۔ 
وزارت نے کہا کہ ’ریکروٹنگ سیکٹرمیں خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ جس شخص کےعلم میں کوئی خلاف ورزی آئے تو وہ اس کی رپورٹ کرے۔‘

شیئر: