Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی اہلکار کی انسانیت نوازی، سوشل میڈیا پر’ ہیرو‘ بنا دیا 

معمر راہگیر کو سڑک عبور کرنے میں مدد اور گاڑیوں سے تحفظ فراہم کیا ( فوٹو سکرین شاٹ)
سعودی عرب کے شہر طائف میں سیکیورٹی اہلکار کے انسانیت نواز کردار نے اسے سوشل میڈیا پر ’ہیرو‘ بنادیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکار کی ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پٹرولنگ کرنے والا اہلکار ایک معمر راہگیر کو سڑک عبور کرنے میں مدد اور سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں سے تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے سیکیورٹی اہلکار کے اس انسانیت نواز اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ’ سیکیورٹی اہلکار نے معمر راہگیر کے ساتھ جو ہمدردی کی وہ بہترین انسان ہونے کا ثبوت ہے‘۔ 
ماہر سماجی امور ڈاکٹر خالد القرشی نے کہا کہ’ سیکیورٹی اہلکار نے نہ صرف ٹریفک کو منظم کیا بلکہ معمر راہگیر کے ساتھ رحمدلی اور محبت کا مظاہرہ کرکے اس کا دل جیت لیا‘۔ 
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ’ بزرگوں، معذوروں اور بچوں کی مدد خوشیاں بانٹنے کا بہترین طریقہ ہے جو لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں وہ عام لوگوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ مدد کرکے یہ پیغام دیتے ہیں کہ انسانیت نوازی، رحمدلی اور ضرورت مندوں کے ساتھ نرمی بڑے دل کی بات ہے‘۔  

شیئر: