Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نرس کی انسانیت نوازی، حادثے میں 4 زخمیوں کی بچالیا

’نرس نے اپنی گاڑی روکی اور زخمیوں کو طبی امداد دے کر ان کی جان بچالی‘ ( فوٹو: سبق)
قصیم میں ایک سعودی نرس نے انسانیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کی بنیادی طبی امداد دے کر جان بچالی ہے۔ 
ٹریفک حادثہ قصیم شہر کے مشرق میں قبہ ہائی وے پر پیش آیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کے مطابق منگل کو رات 7 بجکر 28 منٹ پر ہلال احمر کو حادثے کی اطلاع ملی تھی۔ فوری طور پر 3 ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ حادثے کے باعث 5 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا ہے۔

حادثے کے باعث 5 افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا ( فوٹو: سبق)

ہلال احمر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ’اتفاقی طور پر حادثے کے وقت حفر الباطن محکمہ صحت میں کام کرنے والی سعودی نرس مریم الشمری کا وہاں سے گزر ہو رہا تھا‘۔
اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ’نرس نے انسانی جذبے کے طور پر اپنی گاڑی روکی اور زخمیوں کو طبی امداد دے کر ان کی جان بچالی‘۔
اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ’امدادی ٹیمیں پہنچنے تک نرس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ان کی جان بچائی ہے، ہم نے کی جذبے کی قدر کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ حادثے میں ایک ہی فیملی کے 5 افراد متاثر ہوئے۔ خاندان کے سربراہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی افراد کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔
 

شیئر: