Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ترقیاتی منصوبہ: آخری 2 علاقوں کے انہدام کا آغاز سنیچر سے

ترقیاتی منصوبے کے تحت 32 علاقوں کومکمل طورپرمسمارکیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کے ترقیاتی منصوبے کے تحت قدیم علاقوں کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔ مقررہ شیڈول کے مطابق کل  سنیچر15 اکتوبرکو ’ام السلم‘ اور’کلو14 ‘ کے غیرمنظم علاقوں کو مہندم کرنے کی کارروائی کا آغاز کیاجارہا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جدہ کے ترقیاتی منصوبے کے تحت 32 غیرمنظم محلوں کو مسمار کرنے کے پروگرام پرتیزی سے عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں 30 محلوں کو گرایا جاچکا ہے جبکہ باقی رہ جانے والے دومحلے ’ام السلم ‘ اور’کلو14 ‘ کی غیرمنظم بستیوں کو گرانے کا عمل شروع کیاجائے گا۔
واضح رہے قدیم محلوں کے انہدام کی کارروائی سے قبل ان علاقوں میں رہنے والوں کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں جس میں بجلی اوردیگرسروسز کومنقطع کیے جانے کی تاریخ دی جاتی ہے تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل لوگ اپنے لیے متبادل رہائش تلاش کرلیں۔
ترقیاتی منصوبے پرعمل کرتے ہوئے32 محلوں کو مکمل طورپرمہندم کرنے کے بعد وہاں جدید ومنظم انداز میں منصوبہ بندی کے تحت نئی تعمیرات کی جائیں گی۔
مذکورہ دونوں علاقوں کومسمارکرنے کے بعد تعمیراتی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیاجائے گا جس کے تحت منظم پلاننگ پرعمل کرتے ہوئے علاقوں کی پلاٹننگ کیے جانے کے بعد وہاں تعمیرات کا آغاز کیاجائے گا۔

شیئر: