Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے دو مزید علاقوں ’العدل اور الفضل ‘ کو مسمار کرنے کا آغاز

منصوبے کے تحت شہر کے 32 علاقوں کو مہندم کرکے جدید تعمیرات کی جائیں گی (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں جدہ شہر کےغیرمنظم علاقوں کے امورسے متعلق ترقیاتی کمیٹی نے دو مزید محلوں’العدل اور الفضل ‘ کو مسمار کرنے کا آغاز کیا ہے۔ 
انہدام کی کارروائی 22 اکتوبر کو مکمل  ہوگی جبکہ 22 جنوری 2023 تک سارا ملبہ صاف کر دیا جائے گا۔
 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دونوں علاقوں کے رہنے والوں کو حتمی نوٹس دے کر یوٹیلٹی سروسز منقطع کردی گئی تھیں۔
سبق نیوز کے مطابق کمیٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’ام السلم اور کلو 14 کے علاقوں کے رہائشیوں کو بھی حتمی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ دونوں علاقوں میں بھی بجلی اوردیگر سروسز کو منقطع کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔‘ 
یہاں انہدام کی کارروائی 15 اکتوبر سے شروع ہو کر 29 اکتوبر کو مکمل کرلی جائے گی جبکہ 29 جنوری 2023 تک سارا ملبہ اٹھالیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جدہ کے ترقیاتی منصوبے کے تحت شہر کے 32 علاقوں کو مہندم کرکے وہاں باقاعدہ جدید تعمیرات کا آغاز کیا جائے گا۔
جدہ میں یہ چار آخری علاقے رہ گئے تھے جنہیں مسمار کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: