Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، صدر بائیڈن کا الزام

امریکی صدر نے چین اور روس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا ذکر کیا۔ فائل فوٹو: روئٹرز
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے جس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔
جمعے کو ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر نے چین اور روس کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا حوالہ دیا۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارا ہے۔ ’اتنا وقت شاید ہی کسی نے دنیا میں کسی سربراہ مملکت کے ساتھ گزارا ہو۔ میں نے اُن کے ساتھ گزشتہ دس برسوں میں 78 گھنٹے گزارے جن میں سے 68 گھنٹے اکیلے میں تھے۔ کیونکہ باراک اوباما جانتے تھے کہ وہ کسی نائب صدر کے ساتھ ڈیل نہیں کریں گے۔ اس لیے انہوں نے مجھے ذمہ داری سونپی۔ میں نے اُن کے ساتھ 17 ہزار میل کا سفر کیا۔‘ 

صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

امریکی صدر نے تقریب میں شریک سینیٹرز کو مخاطب کر کے کہا کہ ’دنیا بدل رہی ہے اور تیزی سے بدل رہی ہے۔ اور یہ قابو سے باہر ہے، اور یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آپ جانتے ہیں، امریکی ریاستوں کی تنظیم کو دیکھیے، وہاں کیا ہو رہا ہے۔ دیکھیے کہ نیٹو اور دیگر ممالک کے حوالے سے دنیا بھر میں کیا ہو رہا ہے۔ یہ ملک دنیا میں اپنی حیثیت کے حوالے سے ازسر نو غور کر رہے ہیں۔ درحقیقت کیا ہے اور وہ کس اتحاد میں ہیں۔‘
جو بائیڈن نے کہا کہ ’بین الاقوامی سطح پر اس معاملے میں بہت کچھ ہے، بہت کچھ۔ اور بہت کچھ ہو رہا ہے۔‘

شیئر: