Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی امریکی ایلچی سے ملاقات، ایران کے ایٹمی پروگرام کا جائزہ

 دوطرفہ تعاون اور جاری بین الاقوامی مذاکرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے  دوحہ فورم کے دوران امریکی ایلچی برائے ایرانی امور رابرٹ مالی سے ملاقات کی ہے۔
دوطرفہ ملاقات میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ایس پی اے اورالعربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ قطرکے درالحکومت میں منعقدہ 20 ویں دوحہ فورم میں شرکت کےلیے قطر گئے ہوئے ہیں۔
ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے مابین ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دوطرفہ تعاون اوراس سلسلے میں جاری بین الاقوامی مذاکرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے  فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

 دونوں رہنماوں نے ایران کی جانب سے کی جانے والی بین الاقوامی معاہدوں اور کنونشنز کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کےلیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیزکرنے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
 سعودی وزارت خارجہ کے ٹوئٹراکاونٹ پر بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے مشرق وسطی اور دنیا بھر کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ بننے والی دہشتگرد ملیشیاوں کے لیے ایرانی حمایت وسرپرستی کو روکنے کے لیے مشترکہ کارروائیوں کومزید فعال بنانے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازی سعودی وزیر خارجہ نے سنیچر کو فرانسیسی ہم منصب جان ایف لودریان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں سپورٹ اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں تعاون اور دوطرفہ کام کو تیز کرنے کے پہلووں پر بھی بات چیت کی گئی جن میں مشرق وسطی میں استحکام سلامتی کو مضبوط بنانا سرفہرست ہے۔
دونوں ملکوں کی جانب سے دنیا اور خطے میں امن کی بنیاد رکھنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: