Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی اگست میں تیل برآمدات یومیہ 7.6 ملین بیرل

خام تیل کی  پیداوار میں یومیہ 2 لاکھ 36 ہزار بیرل کا اضافہ کیا گیا( فوٹو العربیہ)
توانائی کے عالمی فورم نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب کی تیل برآمدات اگست میں بڑھ کر یومیہ 7.6 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہیں‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مملکت نے یومیہ 2 لاکھ  36 ہزار بیرل تیل زیادہ برآمد کیا ہے۔ جولائی میں سعودی عرب کی یومیہ تیل برآمدات 7.38 ملین بیرل تھیں۔ اگست میں اضافے کے بعد  7.6 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ 
 ’جودی‘ کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب نے اگست میں خام تیل کی  پیداوار میں یومیہ 2 لاکھ 36 ہزار بیرل کا اضافہ کیا۔ سعودی عرب ہر روز 11.5 ملین بیرل خام تیل نکالتا رہا ہے‘۔ 
علاوہ ازیں سعودی عرب اور کویت نے الدرعہ مشترکہ فیلڈ سے یومیہ گیس پیداوار ایک ارب  فٹ اور تیل پیداوار 84 ہزار بیرل تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مال ویب سائٹ کے مطابق امریکی کمپنی شیفرون کا کہنا ہے کہ ’وہ کویت اور سعودی عرب کے درمیان منقسم علاقے میں واقع الوفرۃ فیلڈ سے پیداوار بڑھائے گی‘۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ’ہم الوفرۃ میں پیداوار مسلسل بڑھا رہے ہیں‘۔

شیئر: