Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں تیل برآمدات میں اضافہ 

پہلی سہ ماہی کے دوران تیل کے  ماسوا برآمدات میں 23.1 فیصد کا اضافہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ  شماریات کا کہنا ہے کہ سال  رواں  کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل برآمدات میں 6.6 فیصد کے اضافے سے آمدنی  9.05 ارب ریال بڑھ گئی- 
اخبار 24 کے مطابق سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل کے  ماسوا برآمدات میں 23.1 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے 59.9 ارب ریال کی آمدنی ہوئی- جبکہ  2020 کی پہلی سہ ماہی میں تیل کے ماسوا برآمدات سے 48.7 ارب ریال کی آمدنی ہوئی تھی- 
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سال رواں  کی پہلی سہ ماہی میں کل برآمدات 28.2 فیصد زیادہ ہوئیں- 2020 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا تناسب  25.4 فیصد تھا- 
یاد رہے کہ اس سال سب سے زیادہ سامان جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے آیا- 39.7 ارب ریال مالیت کا سامان مملکت پہنچا جو کل درآمدات 28.9 فیصد ہے- دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کا حصہ درآمدات میں  18.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا- 
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض کا حصہ 12.8 فیصد، البطحا سرحدی چوکی کا حصہ  7.0 فیصد، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کا حصہ 6.9 فیصد رہا- ان پانچوں راستوں سے مملکت کی کل درآمدات کا 73.8 فیصد حصہ آیا- 

شیئر: