Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی یومیہ تیل برآمدات اپریل میں بلند ترین سطح پر

مملکت نے 7.382 ملین بیرل تیل یومیہ کی بنیاد پر برآمد کیا ہے(فوٹو العربیہ)
مشترکہ ڈیٹا انشیٹو (جودی) نے بتایا ہے کہ اپریل 2022 کے دوران سعودی عرب کی تیل برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ دو برس کے دوران پہلی  مرتبہ مملکت نے 7.382 ملین بیرل تیل یومیہ کی بنیاد پر برآمد کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مملکت نے اپریل میں تیل برآمدات میں دو فیصد  کا اضافہ کیا۔ مارچ میں روزانہ 7.235 ملین بیرل تیل برآمد کیا جارہا تھا۔ 
سعودی عرب نے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اپریل میں تیل پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مملکت نے اپریل میں 10.441 ملین بیرل تیل روزانہ کی بنیاد پر نکالا جبکہ مارچ میں روزانہ 10.300 ملین بیرل تیل نکالا جارہا تھا۔ 
سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے جارہا ہے۔
سالانہ ایک ملین بیرل سے زیادہ پیداواری صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع تک روزانہ کی بنیاد پر 13 ملین بیرل سے زیادہ تیل نکالے جانے لگے گا۔  

شیئر: