Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: رمضان المبارک کی آمد پر غذائی اشیاءپر 50فیصد رعایت

ابوظبی: ابوظبی میں اشیائے صرف فروخت کرنے والے تجارتی اداروں نے رمضان المبارک کی آمد پر 50فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے۔ اماراتی وزارت تجارت نے اعلامیہ جاری کرکے کہاہے کہ رمضان المبارک کی غذائی مواد اور اشیائے صرف فروخت کرنے والی دکانوں پر50فیصد تک رعایت ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ بعض تجارتی مراکز میں آج سے رعایتی سیل لگ گئی ہے جبکہ دیگر دو ہفتہ بعد رعایت کا اعلان کریں گے۔ رعایتی سیل مختلف قسم کی اشیاءپر ہوگی۔ رمضان المبارک کے دوران جگہ جگہ پر اجتماعی افطار پروگرام بھی ہوں گے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: