Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ کھجور فیسٹول میں 45 اقسام کی ہزاروں ٹن کھجوریں

 کھجوروں سے لدی 36 ہزار969 گاڑیاں پہنچ چکی ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر بریدہ فیسٹول)
سعودی عرب میں بریدہ کھجور فیسٹول کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یکم اگست سے اب تک کھجوروں سے لدی 36 ہزار969 گاڑیاں پہنچ چکی ہیں۔ ان پر 45 سے زیادہ اقسام کی 34 ہزار 400 ٹن کھجوریں لدی تھیں‘۔ 
الریاض اخبار کے مطابق’ فیسٹول کا انتظام وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بریدہ کے التمور مرکز میں کیا ہے۔ تاجر اور وزیٹرز فیسٹول دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 40 ہزار وزیٹرز آچکے ہیں‘۔

 اب تک دو لاکھ 40 ہزار وزیٹرز آچکے ہیں(فوٹو ٹوئٹر بریدہ فیسٹول)

القصیم میں وزارت کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الرجیعی نے کہا کہ’ بریدہ کھجور فیسٹول کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ کھجوروں کی رسد بڑھ گئی ہے۔ اعلی درجے کی کھجوروں میں تاجر دلچسپی لے رہے ہیں اور صارفین بھی پسند کررہے ہیں‘۔ 
فیسٹول کے ساتھ متعدد ثقافتی، سماجی، تفریحاتی اور آگہی پروگرام بھی ہورہے ہیں۔ ان سب میں سرکری و نجی ادارے شریک ہیں۔ دستی مصنوعات تیارکرنے والے خاندان بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: