Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان اور کویتی ولی عہد کا ٹیلی فون پر رابطہ

کویتی حکومت اورعوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کویت کے نائب امیر اور ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے منگل کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی ولی عہد نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی حکومت کی تشکیل نو پر مبارکباد دی۔ کویتی حکومت اورعوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
نائب امیر کویت اور ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران مخلص برادرانہ جذبات کے اظہار کےلیے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
رابطے کے دوران دونوں برادر ملکوں کے قریبی تعلقات اور متعدد شعبوں میں مشترکہ تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: