Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن صورتوں میں ہیلتھ انشورنس سکیم ختم ہوجائے گی؟ 

ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے پر سکیم سے استفادہ نہیں کیا جا سکے گا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل نے کہا ہے کہ انشورنس کے زمروں کی نشاندہی آجر اور انشورنس کمپنی مل کر کرتی ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ ’انشورنس کمپنیوں اور ہسپتالوں نیز ہیلتھ سینٹر کے معاملات، فریقین کے درمیان معاہدوں کے ذریعے طے پاتے ہیں۔‘ 
ہیلتھ انشورنس کونسل نے ان صورتوں کی بھی نشاندہی کی ہے جس پر انشورنس سکیم ختم ہو جاتی ہے۔
کونسل کا کہنا ہے کہ ’انشورنس سکیم میں مقرر منافع کی انتہائی حد پوری ہوجانے پر سکیم کی کوریج ختم ہوجائے گی۔‘ 
’سکیم کی میعاد مکمل ہوجانے یا سکیم منسوخ کرنے پر بھی ختم ہوجائے گی۔ انشورنس سکیم ہولڈر کی وفات کی صورت میں بھی سکیم ختم ہو جائے گی۔‘ 
کونسل نے مزید کہا کہ ’آجر کے ساتھ ملازمت کا معاہدہ ختم ہونے پر میڈیکل انشورنس سکیم سے استفادہ نہیں کیا جا سکے گا۔‘
ہیلتھ انشورنس کونسل کا کہنا ہے کہ ’نجی کمپنی کے مالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین ( سعودی، غیر ملکی یا ان کے اہل خانہ) سب کی ہیلتھ انشورنس کروائے۔‘
’اہل خانہ میں ملازمین کی اہلیہ، 25 برس تک لڑکے جبکہ غیر شادی شدہ غیر ملازم لڑکیوں کی انشورنس بھی آجر کی ذمہ داری ہے۔‘
یاد رہے کلہ ہیلتھ انشورنس کونسل نے یکم اکتوبر 2022 سے نئی ہیلتھ انشورنس سکیم پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔  

شیئر: