Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون ٹیچر نے سکہ نگلنے والے بچے کی زندگی بچا لی

بچے نے منہ میں دھات کا سکہ رکھا ہوا تھا، انجانے میں حلق میں چلا گیا( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایک سکول میں خاتون ٹیچر نے بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سکہ نگلنے والے بچے کی زندگی بچا لی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق خاتون ٹیچر غادہ البلوی نے مشورہ دیا  کہ’ ٹیچر ابتدائی طبی امداد کی تربیت ضرور لیں۔ سکولوں میں کسی حادثے کی صورت میں  ابتدائی طبی امداد کی تربیت ضروری ہے‘۔ 
غادہ البلوی نے بتایا ’ایک بچہ ھتان  سکول کیفے ٹیریا کے قریب کھڑا تھا۔ اس نے اپنے منہ میں دھات کا سکہ رکھا ہوا تھا۔ انجانے میں سکہ منہ سے حلق میں چلا گیا۔ اس کا دم گھٹنے لگا اور چہرہ سرخ ہوگیا۔ میری طرف بھاگتا آرہا تھا کہ اچانک گر گیا‘۔ 

 تبوک محکمہ تعلیم نے خاتون ٹیچرکے بروقت اقدام پر توصیفی سند جاری کی ہے(فوٹو العربیہ)

خاتون ٹیچر کا کہنا تھا کہ’ سکول میں موجود دیگر بچوں کو یقین ہوگیا تھا کہ ان کا دوست زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔ میں نے بچے کو ابتدائی طبی امداد دی۔ اس کے سینے پر دباؤ ڈالا ۔ اس کے منہ سے سکہ نکل کر باہر آگیا۔ سانس کی نالی صاف ہوگئی‘۔
غادہ البلوی نے کہا کہ’ سکول اور گھر والوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دھات کے  سکے منہ میں ڈالنے سے پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کریں‘۔
 تبوک محکمہ تعلیم نے خاتون ٹیچرکے بروقت اقدام پر توصیفی سند جاری کی ہے جس میں تحریر کیا گیا کہ’ محکمہ تعلیم کو غادۃ البلوی پر فخر ہے۔ ان جیسی ٹچرز تمام سکولوں کے لیے روشن مثال ہیں‘۔ 

شیئر: